Add To collaction

لکھنے بیٹھیں




غزل

لکھنے بیٹھیں تو گزر جائے صدی فٹ پاتھ پر

کرنے والے کر گئے وه شاعری فٹ پاتھ پر

ہم نے دیکھا ہے یہ زورِ عشق بھی فٹ پاتھ پر

آسمانوں سے اتر آئی پری فٹ پاتھ پر

کوئی جگنو ہے نہ سایہ دور تک برسات میں

دهیمی دهیمی ہو رہی ہے روشنی فٹ پاتھ پر

اس نے منگوايا تھا مجھ سے میری کوٹھی کا پتہ

بھیج دی میں نے بناكر جھوپڑی فٹ پاتھ پر

بستياں آباد ہیں اور لوگ ہیں بے گھر تمام

کس قدر بکھری ہوئی ہے زندگی فٹ پاتھ پر

کل جہاں تم بولتے تھے ساتھ نہ چھوڑیں گے ہم

آج تک تنہا کھڑا ہوں میں اسی فٹ پاتھ پر



شاعر مرادآبادی

   17
1 Comments

Natasha

06-Jun-2023 01:42 PM

Shandar

Reply